صوبہ سندھ کے 26ویں وزیر اعلی مراد علی شاہ 54برس کے ہوگئے
مراد علی شاہ نے اپنی 54ویں سالگرہ کا کیک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ساتھ کاٹا
جمعرات 11 اگست 2016 17:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صوبہ سندھ کے 26 ویں وزیر اعلی مراد علی شاہ 54 برس کے ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے جمعرات کو اپنی 54 ویں سالگرہ کا کیک اقلیتی برادری کے ساتھ کاٹا۔11 اگست 1962 کوجامشورو میں پیدا ہونے والے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی 54 ویں سالگرہ کا کیک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ساتھ کاٹا۔
مراد علی شاہ سابق وزیراعلی سندھ عبداﷲ شاہ کے صاحبزادے اوراین ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ سول انجینئرنگ سے فارغ التحصیل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکا کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی سے بھی سول اسٹرکچرل انجینئرنگ اوراکنامک انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔ مراد علی شاہ نے حصولِ تعلیم کے بعد اپنے کریئرکا آغازواپڈا میں بطورجونیئرانجینئرکیا اورپھرپورٹ قاسم اتھارٹی، حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورکراچی فش ہاربر پربھی مختلف عہدوں پرفائز رہے.۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.