کوئٹہ ،نوجوانوں کا وطن سے محبت کا نرالہ انداز ،الحمد اسلامک یونیورسٹی کے طلباء نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے طویل 365فٹ قومی پر چم تیار کر لیا

جمعرات 11 اگست 2016 17:20

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ میں نوجوانوں نے وطن سے محبت کا نرالہ انداز اپنایا الحمد اسلامک یونیورسٹی کے طلباء نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے طویل تین سو پینسٹھ فٹ قومی پر چم تیار کر لیا یوم آزادی پر وطن سے محبت کا اظہارہر فرد اپنا رہا ہے منفرد انداکوئٹہ میں الحمد اسلامک یونیورسٹی کے طلباء نے تین سو پینسٹھ فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا قومی پرچم تیار کرلیا پرچم کی تیاری میں سو سے طلباء نے دس دن تک دن رات محنت کی یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے قومی پرچم تیار کرنے کا مقصد نوجوانوں میں قومی جزبے کوابھارنا جذبہ حب الوطنی سے سرشار طلباء نے تیار کر دہ سبز ہلالی پرچم کو ایوب اسٹیڈیم کے میدان میں لہرا یا۔

متعلقہ عنوان :