ملکہ ہانس، شہر اور مضافاتی علاقہ جات میں اغوار کاروں کے وار جاری

شہریوں نے تعاقب کرکے گزشتہ 48گھنٹوں میں ہونے والی اغوا کی چوتھی واردات بھی ناکام بنا دی

جمعرات 11 اگست 2016 17:22

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) شہر اور مضافاتی علاقہ جات میں اغوار کاروں کے وار جاری ،شہریوں نے تعاقب کرکے گزشتہ 48گھنٹوں میں ہونے والی اغوا کی چوتھی واردات بھی ناکام بنا دی،اغواکاروں سے ایک اور10سالہ بچہ واپس چھین لیا گیا،بچہ بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پہلے اغواء کار ہیرا سنگھ سے رات کی تاریکی میں والدہ کے ساتھ سوئے کمسن کو چپکے سے اٹھا کر فرار ہوتے پاؤں گوبر سے پھسلنے کے باعث گرنے سے شور واویلہ پر واردات میں ناکام ہوئے دوسرے واقعہ میں46ایس پی سے تین سالہ بچے افضال ولد رمضان کو بھی ماں کے ساتھ چار پائی پر سوتے ہوئے ایک بار تو اٹھا کر لے گئے مگر اہل علاقہ کی طرف سے پیچھا کرنے پر بچہ پھینک کر فرار ہو گئے اِسی طرح تیسرے اور چوتھے واقعہ میں بھی اغوا کارنواحی گاؤں 02ای بی سے چارہ کاٹتے ہوئے12سالہ راشد کو نشہ سونگھا کر گھسیٹتے ہوئے لے جا رہے تھے کہ آس پاس کے لوگوں نے شور شرابہ کر دیا اور اغوا کار وں کو یہ بچہ بھی وہیں پھینک کر فرار ہونا پڑ گیاجِسے بعد میں بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا بچوں کے بڑھتے ہوئے اغواء کے واقعات کے باعث شہریوں اور دیہات میں بسنے والے والدین میں شدید خواف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ پولیس کو بروقت اطلاع دینے کے لئے قائم مدد گار15پر کال نہ ملنے کے باعث شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :