سعودی سٹاک مارکیٹ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ
آئندہ ماہ سے اصلاحاتی منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو گا
جمعرات 11 اگست 2016 17:24
ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) سعودی سٹاک مارکیٹ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے آئندہ ماہ سے نرمی لائی جا رہی ہے۔ سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ ماہ کی4 تاریخ سے سعودی سٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بعض پابندیوں میں نرمی لائے جا رہی ہے۔ سعودی عرب نے گذشتہ سال جون میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے اپنی سٹاک مارکیٹ کو اوپن کیا تھا تاہم سعودی سٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری ابھی بھی 1.3فیصد تک محدود ہے جبکہ مارکیٹ کا اس سرمایہ کاری کیلئے حجم 390 بلین ڈالر رکھا گیا ہے۔
رواں سال مئی میں کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کہا کہ 2017 کے وسط میں غیرملکی اداروں کی طرف سے سعودی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے کم سے کم معیار اورحد میں نرمی لائی جائے گی تاہم تازہ اعلان کے مطابق نرمی لانے کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جارہا ہے جو کہ مارکیٹ اصلاحات کے ایک منصوبے کے تحت عمل میں لایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
ان اصلاحات کے مطابق ہر ایسٹ منیجر کو کم سے کم ایک بلین ڈالر کے اثاثے عالمی منیجمنٹ کے تحت ظاہر کرنے ہونگے جس کے بعد وہ سعودی عرب میں غیرملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے طور کم ازکم پانچ بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرسکے گا۔
غیرملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار کو اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ وہ ایک سنگل لسٹڈ کمپنی کے 10فیصد حصص کی براہ راست ملکیت اپنے پاس رکھ سکے گا جبکہ غیرملکی اداروں کی مارکیٹ کیپیٹل ازم کی ملکیت کی سیلنگ پربھی عائد حد میں نرمی لائی جائے گی تاہم کسی بھی ایک فرم میں غیرملکی سرمایہ کار49 فیصد سے زیادہ ملکیتی حقوق نہیں رکھ سکے گا۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.