سیمنٹ کی مقامی فروخت میں گزشتہ ماہ12.4فیصد اضافہ
برآمد میں اضافے کیلیے حکومت سے فریٹ سبسڈی اوردیگر مراعات فراہم کرنے کامطالبہ جولائی میں ایکسپورٹ معمولی کم،مجموعی فروخت9.8فیصدبڑھ گئی،اے پی سی ایم اے
جمعرات 11 اگست 2016 17:24
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) سیمنٹ کی گزشتہ ماہ مقامی مارکیٹ میں فروخت 12.38 فیصد بڑھ کر 20لاکھ8 1ہزار ٹن تک پہنچ گئی جوجولائی 2015 میں 18لاکھ ٹن تک محدود تھی جبکہ مجموعی فروخت 9.82 فیصد اضافے کے باعث 22لاکھ60ہزارٹن سے بڑھ کر 24 لاکھ 83 ہزارٹن ہو گئی تاہم سیمنٹ کی برآمدات سال بہ سال 0.06فیصد کمی سے 4لاکھ65ہزار369ٹن کے مقابل 4 لاکھ 65 ہزار 102ٹن رہیں۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسو سی ایشن (اے پی سی ایم اے)کے مطابق جولائی 2016 میں ملک میں تعمیرات کا کام بہت سست رفتار رہا، اس کے باوجود سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر سیمنٹ کی پیداواری صنعت کو درپیش مسائل حل کیے جائیں تو اس کی شرح نمو میں مزید بہتری آسکتی ہے۔(جاری ہے)
اے پی سی ایم اے ڈیٹا کے مطابق سیمنٹ کی افغانستان کو برآمد میں نمایاں کمی ہوئی، جولائی 2016میں افغانستان کو فروخت 1لاکھ 49 ہزار 666 ٹن رہی جو جولائی 2015 میں 1لاکھ 77 ہزار 900ٹن تھی جبکہ دیگرممالک کو پاکستانی سیمنٹ کی برآمد2 لاکھ44 ہزار 590ٹن سے کم ہو کر 1لاکھ77ہزارٹن ہوگئی۔
سیمنٹ مینوفیکچررز کے نمائندے کے مطابق سیمنٹ کی برآمد میں گزشتہ کئی سال سے مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیمنٹ بزنس کو عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے فریٹ سبسڈی دینے کے ساتھ دیگر مراعات بھی فراہم کی جائیں، اسی طرح بلوچستان میں ایرانی اسمگل شدہ سیمنٹ کو بھی روکا جائے جس سے مقامی سیمنٹ سیکٹر کو سالانہ10لاکھ ٹن کا نقصان ہو رہا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.