داعش کے پینتالیس ہزار جہادی ہلاک کیے جا چکے ہیں، امریکی جنرل کا دعویٰ

جمعرات 11 اگست 2016 17:27

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی قیادت میں دو سال سے جاری عسکری کارروائیوں میں اب تک اس تنظیم کے قریب پینتالیس ہزار جہادی مارے جا چکے ہیں۔ یہ بات امریکی فوج کے آک سینئر جنرل نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی قیادت میں سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل شین میکفارلینڈ کے مطابق ان کے اندازوں کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران داعش کے قریب 25 ہزار جنگجووٴں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس سے قبل ہلاک کر دیے جانے والے اس گروپ کے دیگر قریب 20 ہزار جہادیوں کو بھی شامل کیا جائے تو گزشتہ دو برسوں کے دوران آئی ایس کے تقریبا 45 ہزار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :