بالی ووڈ کنگ خان کا نیا کارنامہ، فلمو ں میں ڈیمانڈ کے مطابق ٹیٹو بنوا لیا

جمعرات 11 اگست 2016 17:36

بالی ووڈ کنگ خان کا نیا کارنامہ، فلمو ں میں ڈیمانڈ کے مطابق ٹیٹو بنوا ..

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء )بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں بچوں سے لے کر بوڑھے ہر طرح کے لوگ بیحد پسند کرتے ہیں۔شاہ رخ خان کو جتنا پسند پرانے زمانے کے لوگ کرتے ہیں اس سے زیادہ وہ نئی نسل میں مقبول ہیں،لیکن نئے زمانی کی بہت سی عادتیں ہیں جنہیں شاہ رخ نے آج تک نہیں اپنایا ،ان میں سے ایک جسم پر نقش و نگار(ٹیٹو) بنانا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان ہمیشہ سے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے کیخلاف رہے ہیں ،تاہم فلموں میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق انہوں نے کئی بار جسم پر نقلی ٹیٹو بنوائے ہیں لیکن حقیقت میں ایساکبھی نہیں کیا۔لیکن اب ان کے سینے پر ایک بڑا ساٹیٹواضح دیکھا جا سکتا ہے،گزشتہ رات لندن جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر ایک فوٹو گرافر نے شاہ رخ کی چند تصاویر لیں جس میں ان کے سینے پر ایک بڑا سا ٹیٹو صاف نظر آرہا ہے۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ کنگ خان نے یہ ٹیٹو کسی فلم کیلئے بنوایا ہے یا انہیں بھی نئی نسل کے ساتھ چلنے کا خیال آہی گیا۔۔