دبئی: نجی کمپنی کو درخت سے گِر کر زخمی ہونے والے ورکر کو 150,000 ہرجانہ درہم ادا کرنے کا حکم

جمعرات 11 اگست 2016 17:37

دبئی: نجی کمپنی کو  درخت سے گِر کر زخمی ہونے والے ورکر کو 150,000 ہرجانہ ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : دبئی کی عدالت نے نجی کمپنی کی انتظامیہ کو کام کے دوران درخت سے گر کر زخمی ہونے والے غیر ملکی ملازم کو 150,000 درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا یا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہری کام کے دوران درخت سے توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث گرا جس کے باعث اس کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئی اور مکمل طور پر معذور ہو گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ غیر ملکی نے گرنے کی وجہ سے کمپنی پر 200,000درہم کا ہرجانہ کیا تھا۔ لیکن عدالت نے تمام معاملا ت کو دیکھتے ہوئے کمپنی کو 150,000درہم ادا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔ عدالت میں غیر ملکی کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ غیر ملکی کی ٹانگ کی ہڈی متعدد جگہ سے ٹوٹی ہے ۔جس کے علاج کے لیئے بڑی رقم درکار ہے لیکن کمپنی ادا نہیں کر رہی ۔ کمپنی انتظامیہ نے سزا میں کمی کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے سزا کم کرنے سے انکار کر دیا۔