فضل الرحمان اور اچکزئی کے بیانات پر وزیر اعظم کی خاموشی پر اسرار ہے، ڈاکٹر مراد راس
بیرونی قوتوں کے ایجنٹوں کی اسمبلی تک رسائی سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ رہنما تحریک انصاف
جمعرات 11 اگست 2016 17:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے بیرونی قوتوں کی ایجنٹی کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کریں۔
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے متنازعہ بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے انہیں اقتدار کے ایوانوں میں ملکی مسائل حل کرنے کے لئے بھیجا ہے جبکہ حکومتی حواری قومی اداروں کا مورال گرانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کی فوج، عوام اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور کافی حد تک دہشت گردی پر قابو پایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ بیانات پر وزیر اعظم کی خاموشی ان شخصیات کی پشت پناہی کو ظاہر کرتی ہے جس سے عوام میں گہری تشویش کی لہر دور گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اپنے بیانات پر قوم سے معافی مانگیں اور قوم نے جو مینڈیٹ انہیں دیا ہے اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے توانائیں بروئے کار لائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.