Live Updates

فضل الرحمان اور اچکزئی کے بیانات پر وزیر اعظم کی خاموشی پر اسرار ہے، ڈاکٹر مراد راس

بیرونی قوتوں کے ایجنٹوں کی اسمبلی تک رسائی سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ رہنما تحریک انصاف

جمعرات 11 اگست 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے بیرونی قوتوں کی ایجنٹی کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کریں۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے متنازعہ بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے انہیں اقتدار کے ایوانوں میں ملکی مسائل حل کرنے کے لئے بھیجا ہے جبکہ حکومتی حواری قومی اداروں کا مورال گرانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کی فوج، عوام اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور کافی حد تک دہشت گردی پر قابو پایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ بیانات پر وزیر اعظم کی خاموشی ان شخصیات کی پشت پناہی کو ظاہر کرتی ہے جس سے عوام میں گہری تشویش کی لہر دور گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اپنے بیانات پر قوم سے معافی مانگیں اور قوم نے جو مینڈیٹ انہیں دیا ہے اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے توانائیں بروئے کار لائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات