Live Updates

تحریک انصاف 13اگست کو راولپنڈی میں ریلی نکالے گی، ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا

ریلی سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان خطاب کرینگے ٗضلعی انتظامیہ سے ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 11 اگست 2016 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف نے 13اگست کو راولپنڈی سے نکالی جانے والی ریلی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے ، ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے ڈی سی او راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے 13اگست کی ریلی کے روٹ سے آگاہ کیا گیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی مریڑ چوک راولپنڈ ی سے شروع ہوکر اسلام آباد تک جائے گی اور پارٹی چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔خط میں ضلعی انتظامیہ سے ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات