وزیرآبادمیں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق،بیٹی اور نواسی زخمی

جمعرات 11 اگست 2016 18:05

وزیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیرآباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزیرآباد کے نواحی علاقہ بکیکی میں ہونے والی بارش سے بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہو گئیں ٗکمرے میں موجود ان کی بیٹی او ر نواسی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :