الیکشن کمیشن نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کی گئی کوتاہیوں کو تسلیم کرلیا ٗ افسران کی تربیت کیلئے نصاب تیار
جمعرات 11 اگست 2016 18:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کی گئی کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہوئے افسران کی تربیت کے لیے نصاب تیارکرلیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ پرمیں کی گئی کوتاہیوں کو تسلیم کرلیا گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد شرو ع کردیا ٗ جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں افسران کی تربیت نہ ہونے کی نشاندہی پرالیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تربیتی نصاب تیارکرلیا عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے تناظرمیں تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن افسران کو تربیت دی جائیگی ٗ الیکشن کمیشن تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹرزاور ڈائریکٹرز کو تربیت دیگا ٗ افسران کو انتخابی امور ٗ انتخابی قوانین اور بجٹ سمیت دیگرمعاملات پر تربیت دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن گریڈ 17 سے 19 تک کے 350 افسران کو تربیت دیگا جہاں پہلے مرحلے میں افسران کی تربیت کا آغاز 15 اگست سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں کے 28 افسران تربیت حاصل کریں گے ٗ ان افسران کی تربیت الیکشن کمیشن کے اپنے 18 ماسٹر ٹرینردیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.