سانگھڑ:جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ہدایت اللہ لغاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 اگست 2016 18:09

سانگھڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11اگست2016ء):گرین کرسینٹ ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والے ہلال پبلک اسکول جھول میں جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرین کرسینٹ ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والے ہلال پبلک اسکول جھول میں جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں ، 14 آگسٹ کو جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں اسکول میں پڑھنے والے طلباء و طالبات تقریروں، ملی نغموں، ٹیبلوز کے ذریعے وطن کی آزادی کو خراج تحسین پیش کریں گے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل ہدایت اللہ لغاری کا کہنا تھا ہر سال کی طرح اس سال بھی ہلال پبلک اسکول جھول کیمپس میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں ، پروگرام میں پیارے وطن کی سلامتی کے لیئے دعا بھی کی جائے گی اور بچے مختلف قسم کی سرگرمیاں کر کے اپنے وطن کو خراج تحسین پیش کریں گے۔