وزیر صنعت و تجا رت سندھ نے سائٹ لمیٹڈ کا الا ٹمنٹ ریکا ر ڈ طلب کر لیا

سندھ کی تما م سا ئٹ لمیٹڈ میں سر ما یہ کا ر ی کے لئے بہترین ما حول فرا ہم کیا جا ئے ،منظو ر حسین وسا ن

جمعرات 11 اگست 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر صنعت و تجا رت سندھ منظو ر حسین وسا ن کی صدا ر ت میں آج سا ئٹ لمیٹڈ کے افسرا ن کے ساتھ ایک اہم اجلا س ان کے دفتر نیو سندھ سیکریٹریٹ کرا چی میں منعقدہوا ۔اجلا س میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلا ننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ محمد وسیم ،سیکریٹری صنعت و تجا ر ت سندھ عبدالرحیم سو مرو ،ایم ڈی سا ئٹ لمیٹڈ ،ڈی ایم ڈی سا ئٹ لمیٹڈ ،چیف انجینئر اور محکمہ صنعت و تجار ت کے سینئر افسرا ن نے شر کت کی ۔

صوبا ئی وزیر صنعت و تجا ر ت منظو ر حسین وسا ن نے اس مو قع پر منعقدہ بریفنگ کے دورا ن سندھ کی تما م سا ئٹ لمیٹڈ میں گزشتہ بر سوں میں الا ٹمنٹ کی گئی زمینو ں کا ریکا ر ڈ طلب کر لیا ۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر کو بتا یا گیا کہ سندھ میں11 سا ئٹ لمیٹڈ ہیں جن میں سا ئٹ لمیٹڈ کرا چی ،سائٹ حیدرآبا د فیز ۱،سائٹ کو ٹر ی ،سا ئٹ سکھر ،سائٹ سپر ہا ئی وے فیزI،سائٹ نوا ب شاہ ،سائٹ حیدرآبا د فیز 2،سائٹ نو ر ی آبا د ،سا ئٹ ٹنڈو آدم،سا ئٹ سپر ہا ئی وے فیز 2جبکہ سائٹ لا ڑ کا نہ کے قیام کے لئے کا م جا ر ی ہے ۔

(جاری ہے)

ان تما م سا ئٹ کی مجمو عی زمین تقریباََ 16ہزا ر ایکڑ ہے جس میں تقریباََ گیا رہ سو ایکڑ پر مختلف نو عیت کی تجاوزا ت ہیں ۔انہیں بتا یا گیا کہ کرا چی سا ئٹ میں رفا حی پلا ٹو ں کو بھی کمر شل کیا گیا ہے جبکہ 700سو سے زائد اضا فی ملا زمین بھی بھرتی کئے گئے ہیں جس پر صوبا ئی وزیر نے تحقیقا تی کمیٹی تشکیل دیتے ہو ئے کہا کہ حدود سے تجا وز کر نے والو ں کا سخت احتسا ب ہو گا ۔

صوبا ئی وزیر منظو ر حسین وسا ن نے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ کے افسرا ن اچھا کا م کریں گے تو سر ما یہ کا ر ی بڑھے گی ،معیشت مستحکم ہو گی اور روزگا ر کے موا قع بڑھے گے ۔انہو ں نے ہدا یا ت دیں کہ سا ئٹ میں زمین کی الا ٹمنٹ حقیقی سر ما یہ کا رو ں کو دی جا ئیں جو لو گ سائٹ میں کا م نہیں کر رہے ان کے خلا ف کا روائی کی جا ئے اور ان کی الا ٹمنٹ منسو خ کی جا ئیں ۔

انہو ں نے واضح کیا کہ کسی نا اہلی اور کو تا ہی کو بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا ۔اپنے ذہنو ں سے نکا ل دیں کہ خرا ب کا رکر دگی والے بچ جا ئیں گے ۔صوبا ئی وزیر منظو ر حسین وسا ن نے اس مو قع پر کہا کہ سائٹ لمیٹڈ لا ڑ کا نہ کو اس طر ح ڈیو لپ کر رہے ہیں کہ پا ک چا ئنا اکنا مک کو ریڈور منصو بے میں یہ اہم ترین سر ما یہ کا ر ی مر کز کے طور پر ابھرے کیو نکہ CPECرو ٹ پر واقع ہے ۔

انہو ں نے افسرا ن کو سائٹ ایریا کی سڑ کیں اور ما حو ل خوشگوا ر بنا نے کی ہدا یا ت دیں تا کہ سر ما یہ کا رو ں کے لئے سائٹ ایریا پر کشش بنا یا جا سکے ۔انہو ں نے صنعتی فضلے کی ٹریٹمنٹ کے لئے پلا نٹ لگا نے کی بھی ہدا یا ت دیں ۔انہو ں نے افسرا ن سے کہا کہ آپ کے تعا ون سے اور اچھی کا ر کر دگی سے سائٹ کو منفرد پوزیشن پر لانا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ گڈ گور ننس ،میر ٹ ،انصا ف اور قا نو ن کی با لا دستی کا جو خو اب دیکھا ہے اسے ضرور شر مندہ تعبیر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :