اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے میاں بیوی میں ناراضگی ختم کروا کے ایک ساتھ بچوں کے ہمراہ گھر بھجوا دیا
دونوں کے درمیان چار ماہ سے علیحدگی تھی ٗ ماں نے بچوں سے ملاقات اور حوالگی کیلئے درخواست دائر کی تھی
جمعرات 11 اگست 2016 18:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے میاں بیوی میں ناراضگی ختم کروا کے انہیں ایک ساتھ بچوں کے ہمراہ گھر بھجوا دیا۔ دونوں کے درمیان چار ماہ سے علیحدگی تھی اور ماں نے بچوں سے ملاقات اور حوالگی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
(جاری ہے)
جمعرات کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے گھریلو ملازمہ زلیخا بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے جس نے مار پیٹ کر اس کو گھر سے نکال دیا اور بچے بھی چھین لیے ہیں جن سے ملاقات نہیں کرنے دے رہادرخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ بچوں سے ملاقات کرائی جائے اور انہیں ماں کے حوالے کرنے کا حکم سنایا جائے۔
عدالتی حکم پر درخواست گزار کا شوہر عبدالعزیز اور بچے عدالت میں پیش ہوئے ۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے پانچ سالہ فائزہ اور دس سالہ سجاول کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔ جج نے سماعت کے بعد دونوں کے چیمبر میں بٹھا کر ریفریشمنٹ کرائی اور جھگڑا ختم کرنے پر رضا مند کر لیا ٗ چار ماہ کی علیحدگی کے بعد میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ ایک ساتھ اپنے گھر روانہ ہو گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.