کراچی کے عوام بہت عرصے سے تبدیلی کے خواہشمند ہیں،جہانگیر خان ترین
جو محرومی ،غربت کراچی کے عوام نے دیکھی ہے ان کے زخموں پر مرہم ،دکھوں کا مداواتحریک انصاف ہر صورت کرے گی،رہنما تحریک انصاف
جمعرات 11 اگست 2016 18:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بہت عرصے سے تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ جو محرومی اور غربت کراچی کے عوام نے دیکھی ہے ان کے زخموں پر مرہم اور دکھوں کا مداواتحریک انصاف ہر صورت کرے گی۔آئندہ الیکشن کراچی کی عوام کی حمایت سے جیتیں گے اور کراچی والوں کو ایک نیا کراچی دیں گے جس میں جرم، لاقانونیت ، دہشت گردی ، بے روزگاری اور معاشی غربت کا خاتمہ ہوگا اور کراچی کے عوام کھلی فضاء میں سانس لے سکیں گے۔
یہ باتیں انہوں نے کراچی کے دو روزہ دورے پر تحریک انصاف کراچی کے مرکز’’انصاف ہاؤس ‘‘ میں ورکر اجلاس ، لائرز ونگ، یوتھ ونگ، وومن ونگ ، لیبر ونگ کے نمائندوں اور پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل،نعیم بخاری، اسحاق خاکوانی،رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ،سبحان علی ساحل، عزیز آفریدی، جمال صدیقی، دوا خان صابر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے بنیادی مسائل سیاست دانوں کے پیدا کردہ ہیں۔ عوامی خدمت کے محکموں کو سیاسی بنیاد پر تباہ کیا جا رہا ہے۔ پانی ، بجلی، صحت و صفائی سے محروم کراچی کی عوام کو ان سیاسی بازیگروں سے نجات دلائیں گے جنہوں نے کئی دہائیوں سے کراچی شہر کو برباد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی مربوط اندازمیں کی جا رہی ہے۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیت کر انصاف کاجھنڈا بلند کرے گی ۔پارٹی کو گروپوں میں تقسیم کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ایک بار پھر ان کو سختی سے کہتا ہوں کہ وہ گروپنگ چھوڑ دیں ۔ جو لوگ پارٹی میں گروپنگ کریں گے پارٹی میں ان کی کوئی جگہ نہیں ۔اندرون سندھ اور کراچی میں پارٹی کے فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کراچی میں ایک بار پھر قوت بن کر ابھرے گی ۔ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کو 2013کے انتخابات میں 8لاکھ سے زیادہ ووٹ دئے جو اس بات کی گواہی ہے کہ کراچی کے عوام سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف ہی کراچی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر سکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.