عسکری اداروں کے خلاف حکومتی اتحادیوں کی ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے‘عبدالعلیم خان
راکے جاسوس پکڑے جانے پر حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ،حکومتی مہرے پھر بے نقاب ہو گئے‘رہنما پی ٹی آئی
جمعرات 11 اگست 2016 18:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کی طرف سے دہشتگردی ،را کی کاروائیوں اور غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرنے کی بجائے عسکری اداروں کے خلاف قومی اسمبلی میں کی جانے والی ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے محمود اچکزئی ،مولانا فضل الرحمان اور غلام احمد بلور جیسی شخصیات نے کبھی پاکستان کے قیام کو دل سے تسلیم ہی نہیں کیا حکومت کی گود میں بیٹھنے اور مراعات حاصل کرنے کے باوجود قومی اداروں کے بارے میں شرمناک گفتگو ان شخصیات کی اصل ذہنیت کی عکاسی ہے جس پر ہر پاکستانی کو تشویش ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلوچستان سے را کے جاسو س پکڑے جانے پر وزیر اعظم اور اُن کی کابینہ سمیت حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا دراصل انہیں پاکستان کے تحفظ کی بجائے بھارت سے اپنے بزنس کی فکر لاحق ہو گئی تھی حالانکہ اُسی جاسوس نے پاکستان میں بھارت کی تخریبی کاروائیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا تھا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے بارے میں ایسے شرمناک اور نفرت انگیز بیانات آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہیں جن کا اعلیٰ عدالتوں کو از خود نوٹس لینا چاہیے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی آشیر باد کے بغیر "اچکزئی اینڈ کمپنی "ایسی حرکات کا ارتکاب نہیں کر سکتے درحقیقت ایک مرتبہ پھر حکومتی مہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ کراچی سے خیبر تک پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اور وطن عزیز کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے اصل دشمنوں کو پہچانا جائے اور اُن کی بیخ کنی کیلئے ہر پاکستانی باہر نکلے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی کال بھی اسی سسٹم اور خرابیوں کے خلاف ہے جس کا مقصد ملک کو صاف اور شفاف نظام دینا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.