ریسکیو1122نے سیلاب مانیٹرنگ سیل متحرک کر دیا‘ڈی جی ریسکیو1122

ڈی جی ریسکیو 1122نے سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا بغورجائزہ لیا

جمعرات 11 اگست 2016 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں سیلاب زدہ اضلاع میں سیلاب کے پیش نظر انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو1122کا سیلاب مانیٹرنگ سیل متحرک کر دیا تاکہ پنجاب بھر میں سیلاب کے دوران ایمرجنسی کی صورت میں بلا امتیاز ریسکیو سروسز فراہم کی جا سکیں۔

ریسکیو 1122کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر(ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن)ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر(پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ)فہیم احمد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر(آپریشنز)ایاز اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر(فنانس)نعیم مختار،ڈپٹی ڈائریکٹر(R&M) عرفان نصیر، ہیڈآف کمیونیکیشن ونگ نعیم مرتضیٰ ، ہیڈ آف پبلک انفارمیشن ونگ دیبا شہناز اختر اوردیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیو پنجاب کو کمیونیکیشن ونگ نے سیلاب زدہ اضلاع میں موجودہ عملے کی تفصیل اور سیلاب مانیٹرنگ سیل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر 50کشتی آپریٹر، 10کشتیاںOBMs/ایک ایمبولینس ، دو ٹرک کشتیاں لے جانے کیلئے اور دو اعلیٰ افسران بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کو چنیوٹ اور جھنگ میں تعینات کر دیا گیا۔

ان کویہ بھی بتایا گیا کہ سیلاب مانیٹرنگ سیل سیلاب کی بر وقت اطلاع اور بروقت ایمرجنسی ریسپانس یقینی بنانے کے لیے محکمہ موسمیات سے موثر رابطہ استوار کرلیا گیا ہے تاکہ سیلاب یا بارشوں کی ایمرجنسیز کی صورت میں تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکیا جا سکے۔سیلاب مانیٹرنگ سیل نے مزید بتایا کہ دوسرے اضلاع سے لاہور میں 12ریسکیورز سیلاب مانیٹرنگ سیل ،لاہور میں تعینات کر دیئے گئے تاکہ ہمہ وقت ریسکیو 1122ہیڈکوارٹرز کو تکنیکی معاونت دستیاب ہو ۔

ڈی جی ریسکیو1122نے اعلیٰ افسران کو ہدایات دیں کہ سیلاب مانیٹر نگ سیل میں سیلاب سے متعلق ایمرجنسیز کی نگرانی کریں اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہائی الرٹ رہیں تاکہ بروقت ریسپانس اور ہم آہنگی کے ساتھ ایمرجنسیز سے نبردا ٓزما ہو سکیں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز )کو ممکنہ سیلاب زدہ اضلاع میں موجودرہنے کی ہدایت کی تاکہ معیاری سروسز فراہم کیں جا سکیں۔ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ریٹائرڈڈاکٹر ارشد ضیاء نے ریسکیوافسران /آفیشل کو موثرکوآرڈینیشن کے لیے پروانشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور سیکرٹریٹ کے دفاتر میں تعینات کر دیا تاکہ پنجاب بھر میں فلڈ منیجمنٹ سرگرمیاں بہتر اور مربو ط طریقے سے سرانجام دی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :