سنٹرل ڈپازٹری کے لئے لائسنسنگ اور آپریشنزکے ضوابط میں مجوزہ ترامیم کی منظوری

جمعرات 11 اگست 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)پبلک املاک کے محافظ کی حیثیت کی حامل ہونے کے باعث سنٹرل ڈپازٹری کیپیٹل مارکیٹ کے ا ہم ترین اداروں میں سے ایک ہے۔ اس ادارے میں بہتر گوورننس کے فروغ اور اس پر عوام کے اعتماد کو مزیدمضبوط بنانے کی غرض سے سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے سنٹرل ڈپازٹری کمپنی اور دیگرشرکاء کے ساتھ مشاورت سنٹرل ڈپازٹری کے لئے لائسنسنگ اور آپریشنزکے ضوابط میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

مجوزہ ترامیم عوامی آراء کے حصول کے لئے سرکاری جریدے میں شائع کر دی گئی ہیں۔ یہ ترامیم ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد 24 اگست اس حوالے سے اپنی آرا سے ایس ای سی پی کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ ضوابط میں مجوزہ ترامیم کا مقصد انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹروں کے تقرر کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے نیز سنٹرل ڈپازٹری، اس کے بڑے حصص داران، ڈائریکٹروں اور اعلیٰ انتظامیہ کے لئے معیار برائے مناسب اور موزوں، کی مزید صراحت کی گئی ہے۔ مزید برآں، چیف کمپلائنس افسر کے کردار و ذمہ داریوں کی وضاحت کے لئے ضوابط میں مناسب ترامیم کی بھی تجویز دی گئی ہے۔