فیڈرل اردو یونیورسٹی کے حالات گھمبیر تھے ،صدر پاکستان نے نوٹس لیا سابق وائس چانسلر یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کرتے تھے، جولائی 2016تک یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی ہے

وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پرجواب

جمعرات 11 اگست 2016 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی کے حالات گھمبیر تھے جس کا صدر پاکستان نے نوٹس لیا اور معاملہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس حازق الخیری کی سربراہی میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی اور سابق وائس چانسلر بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں صاحبزادہ یعقوب کے توجہ دلاؤ نوٹس پرجواب دے رہے تھے وزیر مملکت برائے تعلیم و داخلہ نے کہا کہ جولائی 2016تک فیڈرل اردو یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی ہے اور جن لوگوں کو کسی وجہ سے نکالا گیا ہے ان کو تنخواہوں کی ضرورت ہے۔صاحبزادہ محمد یعقوب نے کہا کہ اس معاملے کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائے،وزیر مملکت برائے تعلیم نے کہا کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی کے حالات گھمبیر تھے جس کا صدر پاکستان نے نوٹس لیا اور معاملہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس حازق الخیری کی سربراہی میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی اور سابق وائس چانسلر بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کرتے تھے