لیجنڈ ٹیسٹ کر کٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد 81برس کی عمر میں انتقال کر گئے
حنیف محمد پھیپھڑوں میں کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ،گزشتہ 3دن سے وینٹی لیٹر پر تھے پاکستان کی جانب سے پہلی ٹرپل سنچری بنائی ، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم
جمعرات 11 اگست 2016 18:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق نجی اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لٹل ماسٹر حنیف محمد انتقال کرگئے جب کہ اس سے قبل ان کے بیٹے کی جانب سے میڈیا کو خبر دی گئی تھی کہ وہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تاہم رابطہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے دل کی دھڑکن 6 منٹ بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی تھی تاہم اب وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں انہیں دو روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، حنیف محمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جس کا انہوں نے علاج کرایا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے تاہم کئی سال بعد ایک مرتبہ پھر ان کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں چند روز قبل ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.