شام کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں کی،بشارالاسد کی رخصتی کے موقف پر قائم ہیں، ترکی

جمعرات 11 اگست 2016 18:33

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انقرہ نے شام کے بحران کے حل سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں عبوری مرحلے کے آغاز میں بشارالاسد کے کردار کو ممکنہ طور پر قبول کیا جا سکتا ہے مگر شام کے مستقبل میں اسد رجیم کا کوئی کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی بشارالاسد کی اقتدار سیعلاحدگی کا مطالبہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسد رجیم اپنی کارروائیوں کو وسعت دے کر وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ترک ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ ترکی اور روس نے باہم مل کر داعش اور کرد جنگجوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :