ڈسپلن کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم سے باہر عمر اکمل نے پی سی بی کو اچھا بچہ بننے کی یقین دہانی کروا دی

بلے باز نے پی سی بی چیئر مین سے ملاقات کر کے اپنا رویہ بہتربنانے کی یقین دہانی کرائی

جمعرات 11 اگست 2016 18:39

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم سے باہر عمر اکمل نے پی سی بی کو اچھا بچہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) ڈسپلن کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم سے باہر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پی سی بی کو اچھا بچہ بننے کی یقین دہانی کروا دی،بلے باز نے پی سی بی چیئر مین شہریار خان سے ملاقات کر کے اپنا رویہ بہت بنانے کی یقین دہانی کروا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے قومی ٹیم سے باہر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ملاقات کی ،جس میں عمر اکمل نے پی سی بی چیئر مین شہریار خان سے ملاقات کر کے اپنا رویہ بہت بنانے کی یقین دہانی کروا دی ۔جس پر چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے سلیکشن کمیٹی کو عمر اکمل کی دستیابی کے حوالے سے آگا ہ کر دیا۔