Live Updates

حکومت اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے‘اعجاز چوہدری

اقلیتیں پاکستان کی برابر کے شہری ہے ،حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے اقلیتیں آج عدم تحفظ کا شکار ہے‘سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

جمعرات 11 اگست 2016 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستا ن تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں اپنے بنیادی حقو ق سے محروم ہے اقتدار میں آنے والے تمام حکمرانوں نے حقو ق دینے کے بجائے صلب کئے ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقو ق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور پی ٹی آئی اقلیتوں کو یقین دلاتی ہے کہ اقتدار میں آ کر ان کے تمام مسائل حل کرے گی ، اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت گلدستہ ہے اور انکا ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ہے پی ٹی آئی نے اقلیتوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کہ وہ آئیں اپنے مسائل کے حل کے لئے عمران خان کی قیادت میں سیاسی جد و جہد کریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اقلیتوں کی ملک کے لئے گراں قدر خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی برابر کے شہری ہے ،حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے اقلیتیں آج عدم تحفظ کا شکار ہے۔پاکستان کو بنانے میں اقلیتوں نے قربانیاں دی ہے ،حکومت کی ذمہ داری ہے اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہوگا تو سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں گے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔پی ٹی آئی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں بالکل سنجیدہ نہیں ،حکمران ملک کی نہیں صرف اپنی ترقی چاہتے ہیں ۔امن وا مان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ،ملک آ گے جانے کے بجائے پیچھے جا رہا ہے ،حکمرانوں کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات