طارق فضل کا پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ ٗ مناسب انتظامات نہ ہونے پر ایمرجنسی انچارج معطل
صحت کے شعبہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ٗویزرمملکت طارق فضل چوہدری
جمعرات 11 اگست 2016 18:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد پولی کلینک کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کی ایمرجنسی میں میڈیکل ویسٹ کے ڈسپوزل کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر ایمرجنسی انچارج کو معطل کر دیا۔ وزیر مملکت نے ہسپتال میں دوائیوں کی دستیابی اور طبی سہولیات سے متعلق مریضوں سے معلو مات حاصل کیں اور مریضوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کئے۔
انہوں نے سٹاک سے ختم ہونے والی دواؤں کیلئے فوری ٹینڈر کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو اس سلسلہ میں مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر مملکت نے اپنی نگرانی میں میڈیکل ویسٹ کے ڈسپوزل کا عمل دیکھا اور اسے مقررہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر انتظامیہ کی سرزنش کی اور ویسٹ ڈسپوزل کے عالمی معیارات اپنانے کا حکم دیا تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.