خیبرپختونخوا میں سیلاب اوراورطوفانی بارشوں سے پانچ ماہ کے دوران ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

پانچ ماہ میں 226افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے، کوہستان میں 41،چترال میں 40اورشانگلہ میں 21اموات ہوئیں

جمعرات 11 اگست 2016 18:51

خیبرپختونخوا میں سیلاب اوراورطوفانی بارشوں سے پانچ ماہ کے دوران ہونیوالے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) خیبرپختونخوا میں سیلاب اوراورطوفانی بارشوں سے پانچ ماہ کے دوران ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ میں دو سو چھبیس افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں سیلاب اوراورطوفانی بارشوں ہونے والے نقصانات کی سرکاری رپورٹ کے مطابق مارچ سے جولائی تک طوفانی بارش اورسیلاب سے دو سو چھبیس افرادجاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

مارچ میں باون ،اپریل میں اٹھانوے ،مئی سات ،جون انیس اورجولائی میں پچاس افرادلقمہ اجل بنے۔ سب سے زیادہ کوہستان میں اکستالیس ،چترال میں چالیس اورشانگلہ میں اکیس اموات ہوئیں۔ پانچ ماہ کے دوران دو سو تین افرادزخمی بھی ہوئے۔ سب سے زیادہ شانگلہ میں پتینتیس افرادزخمی ہوئے جبکہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار ایک سو اٹھائیس مکانات کو نقصان پہنچا جس میں سے زیادہ پانچ سو چالیس مکانات ایبٹ آباد میں متاثر ہوئے۔