صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے ، محمود خان وزیر کھیل خیبرپختونخوا

جمعرات 11 اگست 2016 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے صوبے کے بہترین ٹینس پلیئرز کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز پشاور میں ٹینس کیمپوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہر کھلاڑی کے لئے دس دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے قائد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ صوبہ بھر میں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں بہترین کھلاڑیوں کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں تصحیل کی سطح پر گراؤنڈز کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ٹینس کورٹس بھی تعمیر کئے جارہے ہیں اور ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے بیرون ممالک بھی بھجوایا جائے گااس کے علاوہ کھلاڑیوں کی مزید مشکلات کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :