مشہور کارٹون کردار نوبیتا کو پس پشت آواز فراہم کرنے والی خاتون منظر عام پر آ گئی، سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 18:57

مشہور کارٹون کردار نوبیتا کو پس پشت آواز فراہم کرنے والی خاتون منظر ..

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست2016ء) مشہور کارٹون کردار نوبیتا کو پس پشت آواز فراہم کرنے والی خاتون منظر عام پر آ گئی ہے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متنازعہ اور مشہور کارٹون ڈوری مون کے کردار نوبیتا کو پس پشت آواز فراہم کرنے والی خاتون منظر عام پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سمرن کور نامی اس خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نوبیتا کو پس پشت آواز وہ فراہم کرتی ہیں۔

خاتون کی جانب سے ویڈیو میں نوبیتا کے کچھ ڈائیلوگز بھی بولے گئے ہیں۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں۔ کچھ لوگوں کی جانب سے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ نوبیتا کے کردار کے پس پشت ایک خوبصورت خاتون ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سمرن تو بظاہر خوبصورت خاتون ہے تاہم وہ نوبیتا کے کردار کو انتہائی ناپسند کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :