سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 11 اگست 2016 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث صوبائی دارالحکومت کے ٹیچنگ ہسپتال، میڈیکل کالجز اور ہاسٹلز ناقص سکیورٹی کے باعث غیر محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

کسی سرکاری ہسپتال میں ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اسلحہ بردار سکیورٹی گارڈز موجود نہیں۔ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اکا دکا ڈنڈا بردار چوکیدار تعینات ہیں۔ متعدد مقامات پر واک تھرو گیٹ بھی خراب ہیں۔ خبر کے مطابق حکومت کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے تمام سرکاری ہسپتالوں، میڈیکل کالجز اور ہاسٹلز کو ہنگامی حالات میں محفوظ بنانے کی غرض سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کا کہا گیا تاحال ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اسلحہ بردار سکیورٹی گارڈز تعینات نہیں کئے گئے جس سے ان تمام مقامات کی سکیورٹی غیر تسلی بخش ہو گئی ہے۔