جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کا وقت آ گیا ، میاں محمود الر شید
ملک میں جمہوریت ہے کہاں؟یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ادارے حکمرانوں کو لونڈی ہیں، عوام انصاف اور دو وقت کی روٹی کیلئے دربدر ہیں‘یہ کیسی جمہوریت ہے جس کے ثمرات صرف حکمرانوں کو پہنچ رہے ہیں جبکہ عوام اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں، طلبہ وفد سے گفتگو
جمعرات 11 اگست 2016 19:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے کہاں؟یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ادارے حکمرانوں کی لونڈی جبکہ عوام انصاف اور دو وقت کی روٹی کیلئے دربدر ہیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جس کے ثمرات صرف حکمرانوں کو پہنچ رہے ہیں جبکہ عوام اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔
پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں پولیٹیکل سائنس کے طلبہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب اپوزیشن کرپشن کیخلاف بات کرتی ہے تو حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے لگتے ہیں،عوام کو حقوق دینے کی بات آئے تو کہا جاتا ہے ملک حالت جنگ میں ہے ، بدقسمتی سے یہاں جمہورت کا صرف نام استعمال ہوتا ہے اور اسکی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔(جاری ہے)
میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک احتساب اس روایتی جمہوری نظام میں اصلاحات، ملکی دولت لوٹنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیگی۔
طلبہ کے سوالات کا جواب دیتے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کی حامی ہے، کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہ کرنا تحریک انصاف کی پالیسی ہے ، کرپشن زدہ حکمران پکڑے جانے اور احتساب کے خوف سے تحریک کو جمہوریت کیخلاف اقدام قرار دے رہے ہیں لیکن اب جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کا وقت آ گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.