آصف علی زرداری کاحنیف محمد کے انتقال پر اظہارتعزیت

جمعرات 11 اگست 2016 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عظیم کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مرحوم نے کرکٹ کے میدان میں بڑی خدمات سرانجام دیں اور ملک کا نام روشن کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ حنیف محمد کی خدمات ہمیشہ ناقابل فراموش رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :