وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 11 اگست 2016 19:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرکٹ کی دنیا کے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے حنیف محمد کے انتقال پر انکے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حنیف محمد ہمارا قومی اثاثہ تھے۔

(جاری ہے)

انکے انتقال سے پاکستان ایک عہد ساز شخصیت اور دنیا کے عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنیف محمدکی طرف سے بنائے گئے کرکٹ کے عالمی ریکارڈز اور انکا کھیلنے کا انداز آج بھی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم حنیف محمدسے مقامی اسپتال میں ہونے والی آخری ملاقات مجھے ہمیشہ یاد رہے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے باری تعالیٰ کے حضور مرحوم کیلئے جوار رحمت میں جگہہ اور اہلخانہ کیلئے صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :