شہرمیں مختلف ناموں سے بوتلوں میں پانی کی غیر قانونی فروخت بھرپور کارروائی کی جائے ،جام خان شورو وزیربلدیات سندھ

جمعرات 11 اگست 2016 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ جا م خان شورو نے واٹربورڈ کو ہدایت کی ہے کہ شہرمیں مختلف ناموں سے بوتلوں میں پانی کی غیر قانونی فروخت بھرپور کارروائی کی جائے ،اس کارروبار میں ملوث افرادکیخلاف خصوصی اسکواڈ ،پولیس اورضلعی انتظامیہ کی مدد سے گرینڈ ّآپریشن ہونا چاہئے ،چند روپوں کی خاطر شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے شہری واٹربورڈ سے بھرپور تعاون کریں ،ایم ڈ ی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے اعلیٰ حکام کو احکامات جاری کردیئے منرل واٹرکے نام پر مضر صحت پانی فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کی شناخت صیغہ راز رہے گی ، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈنے ایم ڈی واٹربورڈ کو ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں منرل واٹر کے نام پر بوتلوں میں پانی بھر کر فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے،ان ہدایات پر انہوں نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو کو خصوصی اسکواڈ کے ساتھ فوری طور پر شہرکے مختلف علاقوں میں بوتلوں میں مضر صحت پانی بوتلوں میں بھر کر فروخت کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کردیئے ہیں،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ شہرمیں بعض افراد اپنے گھروں میں گھریلو مقا صد کے لئے حا صل کئے گئے واٹر کنکشن کے ذریعے واٹر بورڈ کے پا نی کو منرل واٹر کے طور پر تجا رتی مقا صد کے تحت بوتلوں میں بھر کر فروخت کر رہے ہیں جو کہ ایک قابل گرفت جرم ہے ،واٹربورڈ گھریلو صارفین کو فلٹر اور کلورین کے عمل سے گزار کر پانی فراہم کرتا ہے اس لئے ا س کومزید فلٹریشن کے عمل سے گزار نا غیر ضروری ہے جبکہ ایسے عناصر کے گھروں کے اوورہیڈ اور انڈرگراؤنڈ ٹینکوں کی صفائی نہیں کی جاتی ، بوتلوں میں پانی بھرنے کا عمل بھی غیرتسلی بخش ہوتا ہے جس کے باعث پانی مضر صحت ہوجاتا ہے ،تاہم چند ضمیر فروش چند ٹکوں کی خاطر شہریوں کو دھوکہ دے کر ان کی صحت سے کھیل رہے ہیں تو دوسری جانب پانی کی فروخت کا غیر قانونی کاروبار کرکے واٹربورڈ کو مالی نقصان پہنچا رہے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ایسے اداروں اور لو گوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے گھروں سے غیر قانونی منرل واٹر کی فروخت اور گھریلو پانی کاتجارتی مقاصد کے لئے استعمال بند کر دیں اس لئے کہ کسی بھی شخص کو گھریلو صارف کی حیثیت سے کا روبا ری مقا صد کے لئے پا نی کو استعمال کر نے اور اسے منرل اور سافٹ واٹر کے نا م پر فروخت کر نے کی اجا زت نہیں ہے،اگر یہ عناصر باز نہ آئے تو پھر وہ اپنے آپ کو قانونی کارروائی کے لئے تیاررکھیں ،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منرل واٹرکے نام سے فروخت ہونے والا پانی استعمال نہ کریں اور اگرکسی علاقے میں کوئی ادارہ یا شخص اس قسم کا غیر قانونی کاروبار کررہا ہے تو اس کی اطلاع فوری طور پر واٹربورڈ کو فون نمبر 99244595-6پریا [email protected]ای میل دی جائے،اطلاع دینے والے شہریوں کے نام اور شناخت صیغہ راز رہے گی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :