گاڑیاں چھیننے اورچوری کرنے والے بین الصوبائی دو گینگزکے تین ارکان گرفتار
قبضہ سے تین مزدا ٹرک، مہر ان کا ر ،موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
جمعرات 11 اگست 2016 19:04
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ اے سی ایل سی کی کا رروائی ،گاڑیاں چھیننے اورچوری کرنے والے بین الصوبائی دو گینگزکے تین ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری اور ڈکیتی میں چھینے گئے تین مزدا ٹرک، ایک عدد مہر ان کا ر ، ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا CD-70 اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،ملزمان راولپنڈی اسلام آباد گجرات ،بھمبر سے گاڑی چوری اور چھینے کے متعدد مقدمات میں قبل ازیں چالان شدہ ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیانی کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائر محمد الیاس نے گا ڑ یا ں چوری اور چھیننے کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے زیر نگرانی محمد فیاض رانجھا انچارج اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر اضلاع سے گاڑی چوری کرنے اور چھینے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرفراز احمد اے ایس آئی کو خصوصی ٹاسک دیا سرفراز احمد اے ایس آئی نے اپنی ٹیم محمد عرفان ہیڈ کنسٹیبل ،لیاقت علی و ملازمان قمرسجاد ،محمد تنویر اور محمد نثارنے تما م تر ضر وری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد و راولپنڈی ،گجرات ،آزاد کشمیر سے گاڑی چوری اور چھینے کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان محمد سلیم عرف ضلعے وال ولد محمد گلزارسکنہ ڈھوک للا ضلع بھمبر ،شاہد محمود عرف کالا ولد رحم داد سکنہ پوٹھی ضلع بھمبر آزاد کشمیر کے قبضہ سے چوری اور ڈکیتی میں چھینے گئے تین مزدا ٹرک ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا CD-70 اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کر لیے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.