وزیر اعظم نواز شریف کالیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے بیٹے کو ٹیلی فون، والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 11 اگست 2016 19:10

وزیر اعظم نواز شریف کالیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے بیٹے کو ٹیلی فون، والد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے بیٹے شعیب محمد کو ٹیلی فون کرکے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حنیف محمد کے نام سے اکیڈیمی بنائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم نوا ز شریف نے شعیب محمد کو ٹیلی فون کرکے ان کے والد لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر دلی غم و رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ حنیف محمد پوری دنیا کے ہیرو تھے اور ان کا نام زندہ رکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ حنیف محمد کے نام سے اکیڈمی بنائی جائے گی، کیونکہ وہ ہمارا عظیم سرمایہ تھے۔ قوم اپنے ہیرو کو کبھی نہیں بھولے گی۔(ح ب)

متعلقہ عنوان :