نیپرا نے آر ایل این جی پر پاکستان کے سب سے بڑے 2 پاور پلانٹس کا 30 سال کیلئے ٹیرف منظور کر لیا

جمعرات 11 اگست 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) نیپرا نے آر ایل این جی پر پاکستان کے سب سے بڑے 2 پاور پلانٹس کا 30 سال کیلئے ٹیرف منظور کر لیا ، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی منصوبے کا ٹیرف 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ منظور کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق 2453 میگاواٹ کے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی منصوبے کا ٹیرف 6روپے 42پیسے ہو گا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی ملکیت میں لگنے والے دونوں منصوبے جنوری 2018 میں مکمل آپریشنل ہو جائیں گے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر چلنے کی صورت میں ٹیرف 10 روپے 9 پیسے فی یونٹ ہو گا۔ دونوں پاور منصوبوں کی مشینری دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ہو گی۔ دونوں منصوبوں کی ایفیشنسی دنیا میں لگنے والے تمام پاور منصوبوں سے زیادہ ہو گی۔ منصوبوں کا ٹیرف آئندہ 30 سال کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ پاور منصوبوں کو قطر سے درآمد کردہ آر ایل این جی پر چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :