بحیرہ جنوبی چین میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی تعداد اشتعال انگیزی کا سبب ہے،چینی وزرات دفاع

جمعرات 11 اگست 2016 19:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی تعداد خطے میں اشتعال انگیزی کا سبب بن رہی ہے،چینی وزرات دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ماہ بحیرہ جنوبی چین میں چین اور روس کی مشترکہ بحریہ کی مشقوں کے حوالے سے امریکی نیول کمانڈر کی تنقید بلاجواز ہے،مشترکہ مشقیں معمول کے مطابق ہورہی ہیں جس کا مقصد کسی بھی تیسرے فریق کے مفادات کو نقصان پہنچانا نہیں ہے،بحیرہ جنوبی چین میں امریکی فوج کی تعیناتی میں اضافہ نیویگیشن کی آزادی کے نام پر اشتعال انگیزی ہے جس کے باعث خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے،چین اور روس کی مشترکہ بحری مشق کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :