بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر مذاکرات کیلئے فلپائن کے ایلچی کا خیر مقدم کیا جائے گا،چینی وزرات خارجہ

جمعرات 11 اگست 2016 19:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر مذاکرات کیلئے فلپائن کے خصوصی ایلچی کی چین آمد کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی وزرات خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ فلپائن کی جانب سے سابق صدر فیدل راموس کو بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر مذاکرات کیلئے خصوصی ایلچی کے طور پر چین بھیجا جارہا ہے جن کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے گا۔

چین مذکورہ معاملہ پر مذاکرات کیلئے ہمیشہ سے تیار ہے،دونوں اطراف کو باہمی تعلقات بہتر بنانے،تعاون کو فروغ دینیاور مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی،فیدل راموس 1992سے لے کر 1998تک فلپائن کے صدر رہیں ہیں جن کے دور میں میجی جزیرے پر ہونے والی کشیدگی کوباہمی مذاکرات کے ذریعے کامیابی سے ختم کیا گیا تھا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :