فیصل آباد،تھا نہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مبینہ اغواء کار کو آگ لگا نے کی کو شش کر نے والے 4افراد گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 19:18

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) تھا نہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مبینہ اغواء کار کو پیٹرل چھٹرک کر آگ لگا نے کی کو شش کر نے والے 4افراد گرفتار 70افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے تفصیلات کے مطا بق 2دن پہلے تھا نہ غلام محمد کے علاقہ مدینہ آباد میں اہل علاقہ نے مبینہ اغواء کاراصغر علی کو بچہ اغواء کر تے وقت پکڑ لیا تھا مشتعل افرد نے اغواء کار پر تشدد کیا اور پو لیس نے جب اغواء کار کو اپنی گاڑی میں بیٹھا یا تو مشتعل افراد نے اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا نے کی کو شش کی تھی جس پو لیس نے مشتعل افراد کو منتشر کر نے کے لیے ہوا ئی فائر نگ بھی کی تھی اور 70مشتعل افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جن میں سے 4افراد شمشاد، افضل ،انور، اور محمد بوٹا کو گرفتار کر لیا مبینہ اغواء کا سے تفتیش جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :