ضلع کونسل چکوال میں خواتین کی15نشستوں پر مجموعی طو رپر 22خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
جمعرات 11 اگست 2016 19:19
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) ضلع کونسل چکوال میں خواتین کی15نشستوں پر مجموعی طو رپر 22خواتین امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ، ضلع کونسل کے 71رکنی ایوان میں مسلم لیگ ن کو39، سردار غلام عباس گروپ کو 22، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کو پانچ پانچ چیئرمینوں کی حمایت حاصل ہے۔
(جاری ہے)
پولنگ خفیہ رائے شماری سے ہوگی اور اگر مسلم لیگ کے پارلینٹرینز میں اتفاق رائے پیدا ہوگیا تو پھر نو سے دس خواتین مسلم لیگ ن کی منتخب ہونگی ، تین سے چار سردار غلام عباس گروپ اور ایک ایک پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی منتخب ہونگی۔
مسلم لیگ ن کی خواتین زیادہ متاثر ہونگی کیونکہ22میں سے سات خواتین کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر بھی شور مچے گا کسی بھی مسلم لیگ (ن) کی خاتون ممبر کو انتخابی نشان شیر الاٹ نہیں ہوا ہے۔ سردار غلام عباس گروپ نیشنل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑ رہا ہے اس کا انتخابی نشان حقہ ہے۔ پی ٹی آئی کا بلاجبکہ مسلم لیگ (ق) کی سائیکل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.