چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، اور مونس الٰہی کا لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر اظہار رنج و غم

جمعرات 11 اگست 2016 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم پی اے نے پاکستانی لیجنڈ کرکٹر، لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ حنیف محمد پاکستان کا اثاثہ تھے، ان کی ملک و قوم اور کرکٹ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حنیف محمد کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اﷲ تعالیٰ انہیں صبر جمیل اور مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :