سویٹ ہوم میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

جمعرات 11 اگست 2016 19:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمرد خا ن نے کہا کہ چودہ اگست جشن آزادی ایک تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن 69 سال پہلے ملنے والی آزادی کی بدولت ہی ہم کھلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں، اور یہ سب ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کانتیجہ ہے انہوں نے کیا کہ آج کی تقریب سویٹ ہوم میں خصوصی طور پر جشن آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے اس موقع پر یہاں موجود400 بچے اور بچیوں کے 3عدد ہاوسزبنائے گئے جن میں سرسید ہال، جناح ہال اور اقبال ہال شامل ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان سویٹ ہوم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اور ان کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے بھی کروائے گئے اس کے علاوہ نعت خوانی،تقریر اور تلاوت قرآن پاک قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پربچوں نے آرمی کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے اور انھوں نے مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے۔ مقابلوں میں مجموعی طور پر سرسید ہال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔زمرد خان نے مزید کہا کہ یہ بچے کسی صورت میں باقی بچوں سے کم نہیں اور ان اس بات کا اندازہ آپ ان کی اردو اور انگلش کی تقاریر سے لگا سکتے ہیں۔

ا س تقریب میں مہمان خصوصی ممبران قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ ،شمس النساء ، مسرت رفیق میسر اور شاہدہ رحمانی شامل تھیں۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے اپنی کارکردگی میں کسی بھی طرح دارالحکومت کے پوش سکولوں سے کم نہیں ان کا ڈسپلن اور غیر نصابی سرگرمیوں میں انتہائی اعلٰی پروفارمنس پیش کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سویٹ ہوم میں بچوں کی تربیت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے ممبران قومی اسمبلی نے فرداً فرداً بچوں او ربچیوں سے سوالات بھی پوچھے اور انہیں اسی طرح محنت اور لگن سے تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے اپنی کارکردگی خوب سے خوب تر کرنے کی تلقین کی ۔

تقر یب کے ا ختتا م میں تما م مہما نو ں ا و ر سو یٹ ہو م کے ننھے فر شتو ں ا و ر پر یو ں نے مل کر قو می تر ا نہ گا یا ا و ر پا کستا ن ز ند ہ با د کے نعر ے بلند کئے۔

متعلقہ عنوان :