جامعہ کراچی،ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 14 اگست کو ہوگی

جمعرات 11 اگست 2016 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) جامعہ کراچی میں ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بروز اتوار 14 اگست 2016 ء کو دوپہر 2 بجے نزد ڈاکٹر محمود حسین لائبریری منعقد ہوگی۔سابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل جالبی خصوصی طور پر لائبریری کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈاکٹر جمیل جالبی کے صاحبزادے اور چیئر مین ایکسپورٹ پروسسنگ زون ڈاکٹر محمد خاور جمیل ،شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ کتب خانہ جدید ترین انداز میں تعمیر ہوگا اور اس میں ایک ریسورس سینٹر بھی بنایا جائے گا ۔یہ کتب خانہ نئے دور کے تمام علمی اور تحقیقی تقاضوں کو پوراکرے گا اور مذکورہ لائبریری میں ایک لاکھ کتابیں اور قلمی مخطوطے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :