نئی آٹو پالیسی برائے 2016-21 کا نفاذ سندھ ہائیکورٹ نے پاک سوزوکی اور ٹویوٹا انڈس موٹرز کی درخواست پر رکوا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 20:02

نئی آٹو پالیسی برائے 2016-21 کا نفاذ سندھ ہائیکورٹ  نے پاک سوزوکی اور ٹویوٹا ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست2016ء) نئی آٹو پالیسی برائے 2016-21 کا نفاذ سندھ ہائیکورٹ نے پاک سوزوکی اور ٹویوٹا انڈس موٹرز کی درخواست پر رکوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی اور ٹویوٹا انڈس موٹرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں نئی آٹو پالیسی برائے 2016-21کے نفاذ کو رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ پاک سوزوکی نے آٹو پالیسی کا نفاذ رکوانے کے لیے دی جانی والی درخواست میں کہا ہے کہ وہ سوزوکی مہران کی جگہ نئی گاڑی پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور اس کے لیے آٹو پالیسی میں دیا گیا وقت کافی نہیں ہے۔ عدالت کی جانب سے درخواست پر جواب دیتے ہوئے نئی آٹو پالیسی برائے 2016-21 کا نفاذ فی الحال رکوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :