شیخوپورہ کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن، ٹی ایم اے شیخوپورہ محکمہ مال کچی آبادی کے نام پر ملی بھگت سے صوبائی حکومت کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کرنے اور کرپشن کا انکشاف، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مال کامیگا کرپشن کا نوٹس

متاثرین اور دیگر حلقوں نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا

جمعرات 11 اگست 2016 20:48

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) شیخوپورہ کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن، ٹی ایم اے شیخوپورہ محکمہ مال کچی آبادی کے نام پر ملی بھگت سے صوبائی حکومت کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کرنے اور اس میں کرپشن کا انکشاف ہواہے ، ایڈیشنل سیکرٹری نے اس بدعنوانی کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق موضع کا ایک بدنام زمانہ پٹواری ملک شبیرسالوں سال شیخوپورہ میں تعینات ہے او عملہ ٹی ایم اے کچی آبادی رانا الیاس ،میاں منشاء ،رفیق شکوری ،شہباز چیمہ چپڑاسی مزمل شاہ سابقہ ٹی او آرفخر علی شاہ 137کی انکوائری ایڈمن نے ڈی۔

سی۔او شیخوپورہ کو منتقل کر دی۔ڈی اوسی محبوب عالم کو انکوائری افسر مقرر کیا اور ڈی او سی نے انکوائری مکمل کی جس میں یہ پایا گیا کہغلام محمد آباد ٹوکریاں والا بازار فیصل روڈ میں میگا فراڈ کیاگیا ہے ، ٹی ایم ا ے اور حلقہ پٹواری کا ریکارڈ ضبط کیا گیا ہے، تاحال تفتیش زیر التو ا۔

(جاری ہے)

متاثرین رانا منظور احمد خان اور دیگر نے مطالبہ کیاہے انتقال نمبر 10556،انتقال نمبر 10555،انتقال نمبر 5820اور ریکارڈ مجاہد نگر اراضی 50کنال کا ریکارڈ ضبط کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اپنے چاہنے والوں کو غلط حدود اربعہ لکھ کر انتقال نمبر 10555ار انتقال نمبر 10556اور انتقال نمبر 5820غلط فردیں دیکر اپنے چاہنیں والوں کو لنڈا پھاٹک کے قریب اراضی ریلوے اراضی صوبائی حکومت کن کن کو تقسیم کی ہیں جب تک ریکارڈ سیل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک پورا سسٹم کی کرپشن منظر عام پر نہیں آ سکے گا۔

متاثرین کا کہناہے گورنمنٹ کی کروڑوں روپے کی اراضی چند روپوں میں فروخت کر دی گورنمنٹ کے خزانے میں اگر تصدیق کی جائے گی جھوٹے چالان فارم بھی نظر آئے گے جو گورنمنٹ کے خزانے میں جمع ہی نہیں ہوئے۔مثال کے کچی آبادی کہ نام پر ریگل سینما کی بیک سائیٹ پر دو کنال 7مرلے 6سرساہی جگہ 2,36,000/-روپے میں فروخت کی اور چالان گورنمنٹ کے کھاتے میں ایک پیسہ بھی نہیں خود ساختہ چلان بنا کر فائیلوں میں رکھ دیا۔

ریگل سینما کی بائیں سائیڈ پر کچی آبادی کا نام نشان نہیں۔ متاثرین کا کہناہے کہ صوبائی حکومت کی جگہ ہیں ان لوگوں نے انتقال نمبر 10555کا حوالہ دے کر اپنے چاہنے والوں کو سیل ڈیڈ جاری کر دی ہوئی ہیں اور گورنمنٹ کی کروڑوں روپوں کی وہ جگہ ہیں اور ایسی مثالیں بہت ہیں اور رانا منظور احمد خاں کا کہنا ہے کہ ٹی۔ایم۔اے کہ کرپٹ افسران سالوں سال شیخوپورہ تعینات ہیں ان کو منقولہ و غیر منقولہ کروڑوں کی جائیدادیں ہیں اور یہ پورا ایک گروہ ہیں جو لینڈ مافیا،بدنام زمانہ پٹواری ملک شبیر اور تحصیلدار نائب اور قانونگو بخوبی ہر چیز کا علم ہیں کوئی بھی لیٹر کہیں سے بھی آتا ہے تو اسے پھاڑ کر ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں۔

اس لئے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ ان گھپلوں اور کرپشن کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :