وسطی چین کے پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ کے پھٹنے سے 21 افراد ہلاک ٗ پانچ زخمی

جمعرات 11 اگست 2016 20:56

وسطی چین کے پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ کے پھٹنے سے 21 افراد ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وسطی چین کے پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ کے پھٹنے سے 21 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا چین کے شہر دنیانگ کے ایک پاور پلانٹ میں ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیں اور حکام دھماکے کی جگہ پر پہنچے ٗواضح رہے کہ چین کے صنعتی علاقوں میں اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں چین کی حکومت کی جانب سے ان حادثات سے بچنے کے لیے کئی اقدامات بھی اٹھائے گئے اور حادثات سے بچنے کی یہ کوششیں گزشتہ سال اس وقت تیز کردی گئی تھیں، جب مشرقی ساحلی شہر تیان جن کی کیمیکل فیکٹری میں متعدد دھماکوں میں فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 173 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ چین کے صنعتی علاقوں میں پیش آنے والے بدترین واقعات میں سے ایک تھارواں سال جون میں بھی وسطی چین کی ایلومینیم ریفائنری میں پیش آنے والے حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :