سانحہ کوئٹہ نے ہر انسان کو غمزدہ کرکے رکھ دیا ہے، شہدا ء کو نہیں بھول سکتے ہیں ، خون راہیگا ں نہیں جائیگا ، شیخ جعفرخان مندوخیل

جمعرات 11 اگست 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو اور ٹرانسپور ٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے ہر انسان کو غمزدہ کرکے رکھ دیا ہے ہم اپنے شہدا ء کو نہیں بھول سکتے ہیں اور یہ خون راہیگا ں نہیں جائیگا اس سے تبدیلی آئیگی اور پر امن پر بلوچستان تشکیل پائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سابق وفاقی وزیر سنیٹر شیخ سعید الحسن مندوخیل کے ہمراہ سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے کیلئے سی ایم ایچ اور ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے مریضو ں سے ان کی صحت یابی سے متعلق بات چیت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دُعا مانگی ، بعد ازاں جعفرخان مندوخیل اور سعید الحسن شہداء کے گھر وں پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر جعفرخان مندوخیل اور سعید الحسن مندوخیل نے لواحقین سے کہا کہ شہد ا نے عظیم قربانی دی ہے ان کے خون کو بھلا یا نہیں جاسکتا ہے اور یہ رنگ ضرور لائیگا ، کیونکہ سانحہ کوئٹہ نے الگر ایک طر ف ہم سے اتنے بڑے لوگ چھینے تو دوسری جانب ہمیں متحد بھی کیا ہے اور فوج و حکومت نے بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ نے کا تہہ کر رکھا ہے اور تبدیلی ضروری آئیگی جعفرمندوخیل اور سعید الحسن نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں سیاست بازی کا شکار نہیں ہونا چائیے دشمن ہی چاہتا ہے کہ ہم آپس میں الجھ جائیں مگر یکجا اور ایک مٹی ہونے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :