تخت بھائی میں سڑکوں کی تعمیراور تجاوزات ہٹانے پر کام میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،افتخار علی مشوانی

جمعرات 11 اگست 2016 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صوبائی اسمبلی کے رکن اور ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین افتخار علی مشوانی نے متعلقہ حکام کو تنبیہ کی ہے کہ تخت بھائی میں سڑکوں کی تعمیر ، تجاوزات ہٹانے اور دیگر منصوبوں پر کام میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایریگیشن آفس مردان میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تخت بھائی بائی پاس پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تجاوزات ہٹانے کے لیے ٹھو س حکمت عملی مرتب کرکے اس پر تیزی سے کام کیا جائے ۔

اُنہوں نے محکمہ جنگلات کو درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لیے کہا جبکہ واپڈا حکام کو بجلی کی فراہمی کی سکیمیں جلد مکمل کرنے ہدایت کی ۔افتخار علی مشوانی نے کہا کہ 17 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس میں اس حوالے سے اجلاس ہوگا جس میں تمام متعلقہ حکام شرکت کریں گے اور ہر محکمہ اپنی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گا ۔

متعلقہ عنوان :