سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں اور ترقی انسانی وسائل کا اجلاس،سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملہ پربحث
صرف پاکستانی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے شہری بھی مشکلات کا شکار ہیں ،وفاقی وزیر اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے،سیکرٹری وزارت سنگین معاملہ ہے حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، سعودی عرب کی کمپنیوں کے خلاف آئی ایل او اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے آوزبلند کر کے مسائل حل کروائے جائیں،قائمہ کمیٹی
جمعرات 11 اگست 2016 21:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں اور ترقی انسانی وسائل کے اجلاس میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں مسائل اور وزارت سمندر پار پاکستانی اور وزارت خارجہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات این آئی آر سی کی کار رکردگی ، خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کے علاوہ سعودی عرب میں سعد گروپ کے ملازمین کے مسائل کے معاملات زیر بحث آئے ۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر باز محمد خان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک میں پھنسے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور کہا کہ وفاقی وزیر سمند ر پار پاکستانیوں کے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اقدامات کی تفصیلا ت حاصل کی جائیں گی کمیٹی اجلاس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے نمائندے نے آگاہ کیا کہ سفارتخانے کی کارکردگی مایوس کن ہے 332 ریال کا 150 افراد کو کھانا دیا جاتا ہے جو بڑا مذاق ہے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے جو اپنے پاسپورٹ سعودی کفیلوں کے پاس ہونے کی وجہ سے پاکستان آنے سے قاصر ہیں سیکرٹری وزارت عظمت خان نے آگاہ کیا کہ صرف پاکستانی بلکہ دوسرے ممالک کے شہری بھی مشکلات کا شکار ہیں وفاقی وزیر اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں پاکستانیوں کے کیمپوں میں جا کر ملاقاتیں بھی کریں گے 10 ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں تین سعودی عرب کی بڑی کاروباری کمپنیوں کے مالی مسائل کی وجہ سے پاکستانیوں کو پریشانی کا سامنا ہے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو تنخواہوں ویزہ کی مدت کے خاتمے اور ٹرانسپورٹ کے بڑے مسائل کا سامنا ہے سعودی اوجر ، سعد، لادن کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی بھی سراپا احتجاج ہیں سفارتخانے کے ذریعے فی پاکستانی کو تین سوریال دیئے گئے ہیں حکومت پاکستان کی طرف سے سعودی عرب میں پھنسے ہر پاکستانی کے خاندان کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے سعودی عرب حکومت بھی سعودی کمپنیوں کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اور سعودی شاہ نے سو ملین ریال کا خصوصی پیکج دیا ہے تاکہ مسائل میں پھنسے افراد نکل سکیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.